Fri, September 25, 2026

نئے صوبے، کیپٹن صفدر کا درست مؤقف!

یہ کسی کا دعویٰ ہے ثبوت نہیں، نئے صوبوں کا غلغلہ جس مقصد کے لئے بلند کیا گیا تھا وہ پورا ہو گیا ہے اس ...

وزیر اعظم شہباز شریف کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ...

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے چین اور امریکا کے درمیان تعاون اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چینی صدر کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور امریکا چین کے ساتھ متوازن تجارتی تعلقات کے لیے کام کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ چینی صدر کے ساتھ سکیورٹی، سپر انٹیلی جنس اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے درمیان متعدد معاملات پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان محاذ آرائی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہوگی، اس لیے دونوں بڑی طاقتوں کو باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہار جیت کی دوڑ میں شامل ہونے کے بجائے تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی کنٹرول میں ہونی چاہیے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس آمد پر چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ شی جن پنگ نے اہلیہ کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بمبار اور لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے چینی صدر کو سلامی بھی پیش کی۔

اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے ویزا فراڈ اور امریکی ویزوں کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق شکایات درج کرانے کیلئے نیا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔

امریکی قونصلیٹ کے ترجمان کے مطابق اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے شہری ویزا فراڈ سے متعلق مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ امریکی حکام کو دے سکیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے پورٹل کے قیام کا مقصد عوام کیلئے مشتبہ ویزا فراڈ کی معلومات حکام تک پہنچانے کا طریقہ مزید آسان بنانا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات حکام کو امریکی ویزوں کے غلط استعمال اور ممکنہ فراڈ کی نشاندہی میں معاونت فراہم کریں گی۔

واشنگٹن: چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ان کا غیر معمولی انداز میں استقبال کیا۔

شی جن پنگ اپنی اہلیہ پینگ لی یوان کے ہمراہ امریکی دارالحکومت پہنچے۔ ان کی آمد پر ایئرپورٹ پر تقریباً 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا جبکہ امریکی اور چینی پرچموں کے ساتھ فوجی دستے بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔

امریکی فضائیہ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے جبکہ امریکی فوج کی مختلف سروسز کے دستوں نے رسمی پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

شی جن پنگ کی آمد پر امریکی فضائیہ کے B-1 بمبار طیاروں نے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے اوپر سے فلائی اوور کیا۔ B-1 امریکی فضائیہ کے طویل فاصلے تک حملے کی صلاحیت رکھنے والے اہم بمبار طیاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

استقبالیہ تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کو ان کی گاڑی تک پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے مختصر گفتگو کی، جس کے بعد چینی صدر واشنگٹن روانہ ہوگئے۔

تین روزہ دورے کے دوران امریکی اور چینی صدور کے درمیان تجارت، ٹیرف، مصنوعی ذہانت، تائیوان اور ایران سمیت متعدد اہم عالمی و دوطرفہ امور پر بات چیت متوقع ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے تجارتی انتظام کی مدت نومبر میں ختم ہونے والی ہے، جس کے پیش نظر آئندہ تجارتی معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

دورے کے دوران دونوں صدور کی باضابطہ ملاقات، بند کمرے میں مذاکرات اور سرکاری عشائیے سمیت مختلف تقریبات ہوں گی۔ تاہم دورے کے تمام پروگراموں کی مکمل تفصیلات دونوں حکومتوں کی جانب سے تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

نیویارک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے ایران کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر ایران میں سکولوں، سپتالوں اور گھروں کو نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کو دہشتگرد قرار دیا گیا، حالانکہ ایران خود دہشتگردی کا نشانہ بنا۔ ان کے مطابق میناب کے بچوں سمیت ایرانی خواتین اور بچوں کو بھی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا، شہریوں کو نہیں، جبکہ ان کے بقول حملوں میں عالمی قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال ایران کا حق ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران مضبوط پڑوسی چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے غزہ کی صورتحال کو عالمی برادری کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کی آواز بنتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرتا رہے گا۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی فلسطین کی آواز عالمی سطح پر پہنچائیں گے۔

 ترک صدر نے کہا کہ ریاست فلسطین کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت تسلیم کر چکی ہے، تاہم فلسطینی صدر محمود عباس مسلسل دوسرے سال جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ترکیہ فلسطینی عوام کے مؤقف کو دنیا تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی آواز مؤثر انداز میں اٹھاتا رہے گا۔

 رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

زلمی کا لاہور میں تاریخی معرکہ: حیدرآباد کنگزمین کو شکست، پی ایس ایل ٹرافی بابر اعظم کے نام

لاہور: پشاور زلمی نے پی ایس ایل الیون کے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کا غرور خاک میں ملا دیا۔ سنسنی خیز مقابلے ...

لاہور: پی ایس ایل فائنل کی شام، قذافی سٹیڈیم فنکاروں کی کہکشاں سے جگمگا اٹھا

 لاہور: پی ایس ایل 11 کے فائنل کے تاریخی موقع پر قذافی سٹیڈیم میں موسیقی کا میلہ سج گیا، جہاں ملک کے مقبول ...

    پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور اور حیدرآباد کا ٹکراؤ،فائنل کے تمام ٹکٹس ریکارڈ مدت میں فروخت

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے ٹکٹوں کی طلب تمام ریکارڈ توڑ گئی۔ پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز ...

آئندہ پی ایس ایل سیزن کی منصوبہ بندی  اہم فیصلوں کے لیے ورکشاپس کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کی ونڈو، پلیئر ریٹینشن، ڈائریکٹ سائننگ ...

ایشین گیمز 2026: پاکستان کا کرکٹ اسکواڈ جاپان روانہ

جاپان : ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان کا وائٹ بال کرکٹ سکواڈ کراچی سے دبئی کے راستے جاپان روانہ ہوگیا۔ ...

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

جاپان : ایشین گیمز ہاکی کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے چین کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-0 سے کامیابی ...

کوئٹہ میں فٹبال کے بڑے مقابلوں کا آغاز، 81 ٹیمیں ایکشن میں

کوئٹہ : کوئٹہ میں فٹبال کے شائقین کے لیے بڑے ایونٹ کا آغاز ہوگیا، ایوب سپورٹس کمپلیکس میں چھٹے آل پاکستان وزیر ...

پریزیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد کی دھواں دار سنچری، عتیق الرحمان کے 136 رنز

اسلام آباد :پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے روز بیٹنگ کے شعبے میں محمد شہزاد اور عتیق الرحمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ بارش کے باعث بعض مقابلوں میں اوورز محدود کرنا پڑے۔ ڈائمنڈ کرکٹ سٹیڈیم ...